Daily Archives: 7 دسمبر, 2022

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت نے ایک اور بے گناہ کشمیری کا مکان ضبط کرلیا

سرینگر07دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں جھوٹے الزامات کے تحت ایک اوربے گناہ کشمیری کامکان ضبط کرلیا ہے۔ پولیس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ19اگست 2021کو اونتی پورہ میں پولیس کو پامپور کے علاقے ڈنک محلہ کھریو کے رہائشی غلام احمد نجار کے گھر میں مجاہدین کے ایک گروپ کی موجودگی کی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیر ی صحافیوں نے استعفیٰ دیدیا، بھارتی وزیر کا اعتراف

نئی دلی 07دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چار کشمیری صحافیوں کی اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہاکہ چارکشمیر صحافی کے مستعفی ہونے …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فوجیوں کی شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی

سرینگر07دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی شروع کی ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے ضلع کے علاقے شیرمال تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی شروع کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے مخصوص مقامات پر مجاہدین کی …

تفصیل۔۔۔

افغانستان کی طرف سے جاری کشمیر کے نقشے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

کابل 07دسمبر (کے ایم ایس) طالبان نے جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ جبکہ لداخ کوچین کے زیرکنٹرول علاقہ دکھایاگیاہے۔ کابل کے ایک چوک میں نصب دنیا کے نقشے ”گلوب” کا افغان حکمرانوںنے افتتاح کیا۔ نقشے میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے …

تفصیل۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہرعالمی فورم پرکشمیریوں کی امنگوں کی بھرپوترجمانی کی:مریم اورنگزیب

اسلام آباد 07دسمبر (کے ایم ایس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورشنگھائی تعاون تنظیم سمیت ہر بین الاقوامی اور علاقائی فورم پر کشمیریوں کی امنگوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مریم اورنگزیب نے آج اسلام ا باد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر عالمی فورم …

تفصیل۔۔۔

اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کیاگیا حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے

اسلام آباد 07دسمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما ئوںقاضی عمران اورخالد وانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم وستم کی انتہا کر رہا ہے اور تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ علاقے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر: ضلع کٹھوعہ میں زلزلہ کے جھٹکے

جموں07دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3تھی جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 15منٹ پرمحسوس کیاگیا اوراس کا مرکز 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔آخری اطلاعات آنے تک کسی …

تفصیل۔۔۔

گاندربل میں آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکان کو نقصان

سرینگر07دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع میںشالہ بگ کی عمر کالونی میں ایک رہائشی مکان سے شدید آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ …

تفصیل۔۔۔

مہاراشٹر۔کرناٹک سرحد تنازعے میں شدت، مہاراشٹر کے ٹرکوں پر پتھرائو، کئی گرفتار

نئی دہلی07دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میں ریاست مہاراشٹراورریاست کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازعے کی وجہ سے ناسک شہر میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹر کی تنظیم سوراجیہ سنگٹھن نے کرناٹک سرحدی مسئلے کے خلاف آج ناسک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کرناٹک بینک کے بینر پر سیاہی چھڑکی اور نعرے لگائے۔ مہاراشٹر 1960میں اپنے قیام کے بعد سے کرناٹک کے زیر کنٹرول ضلع بیلگام کی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:سڑک حادثات میں خاتون جاں بحق، 15افراد زخمی

جموں07دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع راجوری کے علاقے مندر گالا میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک 50سالہ خاتون رضیہ بیگم جاں بحق جبکہ 8 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت نگینہ بیگم، سلیمہ بیگم، محمد …

تفصیل۔۔۔