سرینگر09 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کے بالائی علاقوں اور لداخ کے علاقے لیہہ میں آج ہلکی برفباری ہوئی۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے 9 دسمبر کی شام سے 10 دسمبر تک وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں 1-2 انچ اور بالائی علاقوں میں تقریباً 10 انچ تک ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمے کے ایک افسر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 9 دسمبر, 2022
سرینگر: سینٹرل جیل میں قیدی کی حرکت قلب بند ہونے سے موت
سرینگر 09 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سینٹرل جیل سری نگرمیں ایک قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ قید کی شناخت مشتاق احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا ”اخوان“ کا رکن رہ چکا ہے۔ یہ ملیشیا بھارتی فوج نے 1990 کی دہائی میں تحریک آزادی سے وابستہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے، پاکستان
اسلام آباد، 09 دسمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔ اس مطالبے کا اعادہ انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ریاض …
تفصیل۔۔۔میرواعظ کی مسلسل گھر میں نظربندی کی مذمت
سرینگر 09 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجدسری نگر نے تنظیم کے صدر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق 05 اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی …
تفصیل۔۔۔سرینگر: آتشزدگی کے باعث ادویات گودام خاکستر، مکان ، ہوٹل کو نقصان پہنچا
سرینگر09 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج (جمعہ) سری نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں ادوہات کا ایک گودام خاکستر ہو گیا جب کہ ایک رہائشی مکان اور ہوٹل کو جزوی نقصان پہنچا۔ ایک اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سری نگر کے علاقے راج باغ میں ادوہات کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث وہ خاکسر ہو …
تفصیل۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طالب علم لاپتہ
علی گڑھ09 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایک کشمیری طالب علم لاپتہ ہو گیا ہے۔ لاپتہ طالب علم کی شناخت مسرور عباس میر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور بوہری پورہ سے ہے ۔ مسرور دسویں جماعت کا طالب علم ہے او ر وہ …
تفصیل۔۔۔بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کا عمل پہلے ہی جاری ہے
اسلام آباد 09دسمبر(کے ایم ایس ) ایک ایسے وقت میں جب مودی کی زیر قیادت بھارت میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،بھارت اور اسکے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو نسل کشی کا سامنا ہے بلکہ بعض ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے نسل کشی کے جرائم کے متاثرین …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی جانب مبذول کرائی گئی
سرینگر09دسمبر(کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 10دسمبر کومنائے جانیوالے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سرینگر اوردیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹر وں میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی جانب مبذول کرائی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہر سال 10دسمبر کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا …
تفصیل۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 5 کشمیری ادیبوں کو ایوارڈز سے نوازاگیا
سرینگر 09دسمبر (کے ایم ایس) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پانچ کشمیری ادیبوں کو ان کے ادبی کام پر ایوارڈ زسے نوازا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری ادیبوں پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالاوری، عبدالخالق شمس، گلشن بدرانی اور خلیق پرویز کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ماڈرن انڈین لینگویجز کے کشمیری سیکشن کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار میں ایوارڈسے نوازا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ انجمن فکرو فن علی گڑھ …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق پامال کر رہے ہیں۔ محمود ساغر
اسلام آباد 09 دسمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجی انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری …
تفصیل۔۔۔