Daily Archives: 21 دسمبر, 2022

مودی حکومت بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے: مشعال ملک

14010030321670729471

اسلام آباد21دسمبر(کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے تشویش کااظہارکیاہے کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ مشعال ملک نے ایک بیان میںکہا کہ سفاک بھارتی فورسز کو مکمل استثنی حاصل ہے اورانہیںبے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کرنے پر ترقی اور انعامات سے نوازا جارہاہے۔نظربند حریت رہنمامحمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات کومعمول کے مطابق دکھانے کی مودی حکومت کی شرمناک کوشش

feran

سرینگر21دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںامن اور حالات کو معمول کے مطابق دکھانے کی شرمناک کوشش میں مودی حکومت نے پھیرن کا نام نہاد عالمی دن منانے کے لئے کشمیریوں کا روایتی لباس ”پھیرن” پہنے ہوئے کچھ بھارتی مردوں اور خواتین کو آج سرینگر کے مرکزی علاقے لال چوک میں لایا۔ سرینگر کے اسی لال چوک میں ایک فوٹوگرافر ماجد مقبول کی …

تفصیل۔۔۔

جموں سے اغوا ہونے والی نوعمر لڑکی بھارتی شہر پونے سے بازیاب

iof8givc_arrest-generic_625x300_30_November_22

جموں21دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے بتایاکہ گزشتہ ماہ جموں خطے کے ضلع سانبہ سے اغوا ہونے والی ایک نابالغ لڑکی کو بھارتی شہرپونے سے بازیاب کرلیا گیاہے ۔ پولیس نے بتایاکہ لڑکی 16نومبر کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ وہ اسکول سے واپس نہیں آئی تو اس کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی تاہم لڑکی کا کوئی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آج سے موسم سرما کا سرد ترین دور”چلہ کلان”کا آغاز

سرینگر21دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر شدید سردی اور خشک موسم کی زد میں ہے جبکہ آج سے موسم سرما کاسردترین دور ”چلہ کلان” شروع ہو گیا ہے جو40روز تک جاری رہے گا۔ اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ برف باری جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کاامکان ہے جو جھیل ڈل سمیت آبی ذخائر کے منجمد ہونے کا …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فوج کی حراست میں نوجوان کے لاپتہ ہونے کے خلاف اہلخانہ کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

IMG-20221221-WA0019

سرینگر21دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے بدھ کے روزپریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج نے ان کے بیٹے کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بہن نے جو احتجاج میں شریک تھیں، بتایا کہ ان کے بھائی عبدالرشید کوبھارتی …

تفصیل۔۔۔

بھارت نے جوناگڑھ پر قبضے کی منطق مسلم اکثریتی ریاستوں پر کیوں لاگو نہیں کی:نواب آف جوناگڑھ

اسلام آباد21دسمبر(کے ایم ایس) نواب آف جوناگڑھ نے آج قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ”جوناگڑھ پاکستان ہے” کے موضوع پر ایک لیکچر دیا جس میں انہوں نے مسلمانوں کی حکمرانی میں رہنے والی ریاست جوناگڑھ کے جو اب بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے، ماضی اور حال پر روشنی ڈالی۔ نواب جہانگیر خان جی نے اپنے لیکچر میں کہا کہ ان کے آباو اجداد نے مغل بادشاہ بابر کے …

تفصیل۔۔۔

دہلی کی عدالت نے جھوٹے الزام میں گرفتار کشمیری کو ضمانت منظورکرلی

نئی دہلی21دسمبر(کے ایم ایس) دہلی کی ایک عدالت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک امام مسجد جاوید احمد لون کی ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت منظورکرلی ہے۔ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں الزام لگایا تھا کہ جاوید احمد لون جماعت اسلامی کے رکن ہیںجو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آزادی کے حق میں اور بھارت کے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

سرینگر 21 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آنگن واڑی (دیہی چائلڈ کیئر سنٹر) کی کارکنوں اور ہیلپروں نے نئی ایچ آر پالیسی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی یآنگن واڑی کارکنان اور …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:ضلع راجوری سے خاتون کی لاش برآمد

6404EA6E-9CCB-4509-AAF4-B05627DB6E5D

سرینگر21دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوںکو بتایا کہ ضلع کے علاقے گندھا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک خاتون کی لاش اس کے گھر کے سامنے پائی گئی جس کے گلے پر زخموں کے نشانات تھے۔خاتون کی شناخت28سالہ …

تفصیل۔۔۔

فسطائی بھارت نے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے:مسرت عالم بٹ

نئی دہلی21دسمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ فسطائی بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف بھرپورجنگ چھیڑ رکھی ہے لیکن عالمی برادری نے اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے بھیجے گئے ایک پیغام میں بھارتی حکام کی طرف …

تفصیل۔۔۔