Daily Archives: 10 دسمبر, 2022

پی آئی اے کے نشان والے غبارے سے راجوری میں خوف و ہراس

جموں10دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں ہوائی جہاز نما ایک غبارہ جس پر پی آئی اے(پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز)لکھا ہوا تھا، پایا گیا جس سے علاقے کے لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ضلع کے علاقے چنگس میں موقع پر پہنچی۔بھارتی فورسز نے علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی …

تفصیل۔۔۔

دورہ پاکستان کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ او آئی سی کا اظہار یکجہتی ہے: سیکریٹری جنرل او آئی سی

اسلام آباد10دسمبر(کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل طہ ابراہیم اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میںایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی: میرواعظ

سرینگر10دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری انسانی حقوق کی سنگین صورت حال میں آج بھی بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے جو سرینگر میں اپنے گھر میں نظربند ہیں ،آج …

تفصیل۔۔۔

بھارت :بنگلور میں کشمیری طالب علم لاپتہ ہوگیا

بنگلور10دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے یشونت پور ریلوے اسٹیشن سے ایک کشمیری طالب علم لاپتہ ہوگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے بجہامہ کا رہائشی اور ایم وی جے انجینئرنگ کالج کا طالب علم عاقب جاوید 30نومبر سے لاپتہ ہے۔ان کے اہلخانہ نے صحافیوںسے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عاقب 30نومبر 2022سے لاپتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عاقب ایم وی جے کالج …

تفصیل۔۔۔

بھارت میں فوج ترقیوں میں خواتین کے ساتھ ناانصافی کرہی ہے: بھارتی سپریم کور ٹ

نئی دہلی 10دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے فوج سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر کو ٹھیک کرے کیونکہ کہ وہ محسوس کرتی ہے کہ فوج ان خواتین افسران کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کررہی ہے جنہوں نے 2020میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر مستقل کمیشن ملنے کے بعد ترقیوں میں تاخیر کا الزام لگایا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس …

تفصیل۔۔۔

بھارت میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ،2021میں 1لاکھ 64ہزاربھارتیوں نے اپنی جانیں لے لیں

نئی دہلی 10دسمبر(کے ایم ایس)دنیا بھر میں سال2021میں تقریبا 8لاکھ افراد نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا جن میں20فیصدبھارتی شہری شامل ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں سال2021 میںخودکشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اوریہ تعداد1لاکھ 64ہزارتک پہنچ گئی ہے۔بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو این سی آر بی کے مطابق خودکشیوں کی سب سے زیادہ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی حکام نے پلوامہ میں ایک حریت پسندکا گھر مسمار کر دیا

سرینگر10دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مودی حکومت کی ایماء پر ضلع پلوامہ میں ایک حریت پسند کے گھر کو مسمار کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے راجپورہ کی نیوکالونی میںبھارتی حکام نے فوج اورپیراملٹری فورسز کی مدد سے حریت پسند عاشق نینگرو کے دو منزلہ مکان کو مسمار کر دیا۔بھارتی حکام مقبوضہ علاقے میں …

تفصیل۔۔۔

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے

بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار 1سو56 کشمیری شہید کیے اسلام آباد 10 دسمبر (کے ایم ایس) آج جب دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام مسلسل وحشیانہ بھارتی قبضے کا شکار ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج انسانی حقوق کے دن کے موقع پر جاری کی …

تفصیل۔۔۔

تحریک شباب المسلمین کے زیر اہتمام مظفرآباد میں سیمینار، ریلی کا انعقاد

مظفرآباد10دسمبر(کے ایم ایس)جموں و کشمیر تحریک شباب المسلمین کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام آج مظفرآباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںبھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈائریکٹر لبریشن ریسرچ کمیشن راجہ سجاد لطیف خان، لوکل کونسلر سردار اقبال …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کیخلاف وادی نیلم میں احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد10دسمبر(کے ایم ایس)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرمقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کیخلاف آزادجموں وکشمیر کی وادی نیلم میں پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ وادی نیلم کے صدر مقام اٹھمقام کے بنتل شہدا ء چوک میں کیاگیا جس کی قیادت پاسبان حریت جموں وکشمیر کے ضلعی صدر شرافت حسین ملک نے کی۔ …

تفصیل۔۔۔