جموں 17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ضلع کے علاقے کٹرا میں آج( جمعہ ) صبح قریباً 5 بجے زلزلہ آیاجسکی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 تھی۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 17 فروری, 2023
سرینگرمیں نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے کرن نگر میں آج ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے ایک افسر نے بتایا کہ 22برس کے لگ بھگ ایک نامعلوم شخص کی لاش ہسپتال لائی گئی۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے لاش کی شاخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
تفصیل۔۔۔بی جے پی حکومت جموں وکشمیر میں آمریت کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہے ، کانگریس
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ علاقے کی شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو فوری طور پر بحال کرے اور علاقے میں اسمبلی انتخابات کرائے۔ وقار رسول وانی نے سرینگر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارتی ہٹ دھرمی ہے، مسرت عالم
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے اور وہ کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت کے بل پردبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔ مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو” تنازعہ کشمیر“ بھلانے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے، محبوبہ
سرینگر 17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کو فراموش کرنے کیلئے انہیں کسی نہ کسی بہانے مسلسل ہراساں کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت …
تفصیل۔۔۔بھارت جبر وا ستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی متزلزل نہیں کرسکتا، ساغر
اسلام آباد17 فروری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں لوگوں کو زمینوں اور گھروں سے بیدخل کرنے کی جو مہم جوئی شروع کر رکھی ہے اسکا واحد مقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ مودی کی …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے تباہ کن نتائع برآمد ہوئے ہیں، فاروق عبداللہ
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے تباہ کن نتائع برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق ختم کر دیے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے حبک میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی …
تفصیل۔۔۔ہریانہ:ہندو انتہا پسندوں نے دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلادیا
بھیوانی 17فروری (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے دو مسلم نوجوانو ںکو ایک گاڑی میں زندہ جلا کو قتل کر دیا۔ راجستھان کی سرحد سے متصل شہر لوہاروں کے گاﺅ ں بارواس کبنی میں جمعرات کی صبح لوگوں نے ایک جلی ہوئی کار اور اسکے اندر موجود دو نوجوانوں کی مکمل طور پر جلی ہوئی لاشیں …
تفصیل۔۔۔