اسلام آباد 24فروری (کے ایم ایس) بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی رویے کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کی خونریزی جاری ہے ۔بھارت کی ہٹ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 24 فروری, 2023
56سالہ شخص کی سوپور میں خودکشی
سرینگر 24فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں ایک 56سالہ شخص نے خودکشی کر لی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مذکورہ شخص نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور کے علاقے نور باغ میں اپنی رہائش گاہ پر پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔
تفصیل۔۔۔جموں وکشمیر بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،پاکستان
نیویارک24 فروری (کے ایم ایس) یوکرین کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے کہا ہے کہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جواب کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سیکرٹری جواد اجمل نے کہا …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کا نوٹس لیں ، شبیر شاہ
سرینگر24 فروری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیرکی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں، جہاں بھارتی فوجی نہتے کشمیریوںکو ظلم و تشدد ،گرفتاریوں اور تذلیل کانشانہ بنارہے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئر حریت رہنما شبیر احمد …
تفصیل۔۔۔بغیرکسی خوف کے بھارت میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھیں: بی بی سی کی اپنے عملے کو ہدایت
نئی دلی 24فروری (کے ایم ایس ) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی نے بی بی سی انڈیا کے عملے سے کہا ہے کہ وہ بلا خوف اپنی پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹم ڈیوی نے نئی دلی اور ممبئی میںبی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کے حالیہ چھاپے کے تناظر میں ایک ای …
تفصیل۔۔۔دلی ہائی کورٹ نے زی نیوز کے خلاف شہلارشید کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا
نئی دلی 24فروری (کے ایم ایس ) بھارت میں دلی ہائی کورٹ نے نومبر 2020میں زی نیوز کے ایک پروگرام سے متعلق چینل اور اس کے اینکر سے غیر مشروط معافی مانگنے سے متعلق جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ شہلا رشید کی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہلا رشید نے 30نومبر 2020کو ٹی وی چینل کے ایک شو کے خلاف …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ، نیشنل کانفرنس
جموں 24فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ کی کشمیر دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے لیڈر رتن لال گپتا نے جموں میں پارٹی رہنمائوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیاکہ پورے مقبوضہ علاقے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں پر تنقید کرنے پر ایک ٹیچر کو معطل کر دیاگیا
سرینگر 24فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے ضلع رام بن میں ایک سرکاری سکول ٹیچر کومودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوںپر تنقید کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی پی ایس چندر کوٹ کے ٹیچر جوگندر سنگھ کومودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے ملازمت سے معطل …
تفصیل۔۔۔نئی دلی:دلت طالبعلم کی ہلاکت کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کیلئے طلباء تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ
نئی دلی24 فروری (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں فیٹرنٹی موومنٹ ، اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن ، بھیم آرمی اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس یونین اور دیگر طلباتنظیموں نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف بمبئی کے دلت طالب علم درشن سولنکی کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس نے مبینہ طورپر 12فروری کو خودکشی کر لی تھی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبہ تنظیموں نے دلت طالب علم طلبہ …
تفصیل۔۔۔پنجاب:اجنالہ میں پولیس کے ساتھ سکھ لیڈر کے حامیوں کی جھڑپیں،صورتحال کشیدہ
چندی گڑھ24فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے قصبے اجنالہ میں خالصتان تحریک کے رہنما اورتنظیم” وارث پنجاب دے ”کے سربراہ امرت پال سنگھ کے حامیوں کی بھارتی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلواریں اور بندوقوں سے لیس امرت پال سنگھ کے ہزاروںحامیوں نے اجنالا پولیس اسٹیشن کا گھیرائو کیا ۔اجنالہ اور اسکے نواحی علاقوں میں صورتحال …
تفصیل۔۔۔