اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس) پاکستان نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے26فروری 2019کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے فضائی حملوں کیخلاف پاکستان کے مناسب جواب کے آج چار سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ 26اور 27فروری 2019کے واقعات …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: فروری 2023
27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے،سردار تنویر الیاس
اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے اوریوم فتح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویز الیاس نے ان خیالات کا اظہارپیرکوبھارت کی طرف سے پا کستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کاپاک فضائیہ کی طرف …
تفصیل۔۔۔قوم فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑجواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرا عظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ حملے کے بہانے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین …
تفصیل۔۔۔راجہ نجابت حسین اور دیگر کی طرف سے برطانوی ایم پی ناز شاہ کے خطاب کا خیرمقدم
لندن27فروری(کے ایم ایس) جموںو کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر رہنمائوں نے متحدہ عرب امارات میں خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس 2023میں برطانوی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نسیم شاہ المعروف ناز شاہ کی تقریر کا خیرمقدم کیا ہے۔ ناز شاہ نے اپنے خطاب میں اسلامو فوبیا، خواتین رہنمائوں اورقیام امن، سماجی انضمام اورترقی و خوشحالی کیلئے انکے کردارکو اجاگر کیاتھا۔2015کے عام انتخابات میں …
تفصیل۔۔۔میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے کشمیری پنڈت کے قتل کی شدید مذمت
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے گزشتہ روزپلوامہ میں نامعلو م مسلح افراد کے ہاتھوں کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق نے جو گھر میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید چار مکانات ضبط کرلئے
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے سرینگر اور اسلام آباد اضلاع میں مزید چار کشمیریوں کے مکانات ضبط کرلئے ہیں۔ نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں سرینگر کے علاقے برتھانہ قمرواری میں تین اور اسلام آباد کے علاقے سنگم میں ایک مکان کو ضبط کیاہے۔
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ لاکھوں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے: شیخ متین
اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے لاکھوں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبد المتین نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ، غیر قانونی گرفتاریوں، خواتین …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سرکاری ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندوتوا بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ئوں غلام محمد خان سوپوری، سلیم زرگر، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصعب، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے …
تفصیل۔۔۔کیا مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں1990جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے:مفتی ناصر کا سوال
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم ،مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ صورتحال 1990کی دہائی کی طرف واپس جا رہی ہے کیونکہ مودی حکومت حالات معمول کے مطابق ہونے کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود اقلیتی برادری کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصرالاسلام نے سرینگر میں جاری …
تفصیل۔۔۔دہلی کی تقریب میں مقررین کا مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور
نئی دہلی27فروری(کے ایم ایس)نئی دہلی میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور دیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم سمیت مقررین نے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر نئی دہلی میں ”جموں کشمیر: آگے بڑھنے کا راستہ” کے عنوان سے منعقدہ سمینار …
تفصیل۔۔۔