سرینگر10 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دستی بم کے ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے سرینگر کے علاقے عید گاہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی161ویں بٹالین کے کیمپ کی طرف دستی بم پھینکاجو سڑک پر جا پھٹاجسکے نتیجے میں ایک پولیس …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 10 نومبر, 2021
پی ٹی آئی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثرانداز میں اجاگر کیا ہے، مقررین
اسلام آباد10نومبر( کے ایم ایس) رفاہ یونیورسٹی اور سنٹر آف پیس اینڈ سٹڈیز کے زیر اہتمام پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز میں ”کشمیر کی ثقافت اور تشخص میں امن اور آزادی کا تصور“ کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں …
تفصیل۔۔۔کشمیر بحران کو فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر10 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پیرا ملٹر ی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مزید کمپنیوں کی مقبوضہ علاقے میں تعیناتی پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر بحران کو فوجی نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق …
تفصیل۔۔۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا تلنگانہ میں نگرانی کے وسیع اقدامات پر اظہار تشویش
لندن 10نومبر (کے ایم ایس) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نگرانی کے وسیع پیمانے پراقدامات نے انسانی حقوق کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہاکہ حیدرآبامیں ایک بڑے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جس کا مقصد پوری ریاست کو وسیع …
تفصیل۔۔۔مسلمان نوجوان اترپردیش کے پولیس اسٹیشن میں مردہ حالت میں پایاگیا
لکھنو10نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج میں ایک 22 سالہ مسلمان نوجوان پولیس اسٹیشن میں مردہ حالت میں پایا گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انگریزی روزنامے انڈین ایکسپریس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ الطاف نامی مزدور کو ایک مقدمے کے سلسلے میں تفتیش کیلئے کوتوالی پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا۔ضلع کے علاقے ناگلہ سید کے رہائشی الطاف کی لاش پولیس …
تفصیل۔۔۔بھارتی صحافیوں نے کالے قانون کے تحت مقدمات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
نئی دلی 10 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تری پورہ میں مسلم مخالف تشدد کے خلاف سوشل میڈیاپوسٹوں پرپولیس کی طرف سے صحافی شیام ایم سنگھ اور دیگر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج کئے گئے مقدمات کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیام سنگھ کے خلاف "تریپورہ جل رہا …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں گرفتاریوں کی تازہ لہر کی مذمت
سرینگر10 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں اور غیر قانونی نظربندیوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں اورپیرا ملٹری …
تفصیل۔۔۔او آئی سی کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے: رپورٹ
اسلام آباد 10 نومبر (کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر ایمبیسڈریوسف الدوبے نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تنظیم کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے خصوصی ایلچی جو ایک وفد کے ہمراہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 5 روزہ دورے پر ہیں، پاکستان …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاست اڑیسہ میں ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں تین مسلمان زخمی
بھونیشور,بھارت 10 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک ہجوم نے مسلمانوں پر حملہ کرکے کم از کم تین مسلمانوں کو زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یکم نومبر کو اڑیسہ میں ضلع کھوردھا کے گاوں بناپنجری میں ویلڈنگ کی دکان کے مالک عبدالرحیم اور اس کے عملے کے رکن کو حادثہ پیش آیا جس نے مسلم کش فساد کا رخ ختیار کر لیا۔ رحیم کی …
تفصیل۔۔۔سنیوکت کسان مورچہ کی طرف سے 22نومبر کو تاریخی مہا پنچایت منعقد کرنے کا اعلان
لکھنو10نومبر (کے ایم ایس) کسان لیڈر اور بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو ایک سال مکمل ہونے کے سلسلے میں 22نومبر کو ریاست اترپردیش کے دارلحکومت لکھنو میں کسان مہا پنچایت منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راکیش ٹکیت نے ایک ٹویٹ میں …
تفصیل۔۔۔