سرینگر 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں ایک شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے بوری کدل میں فائرنگ کر کے بانڈی پورہ کے رہائشی محمد ابرہیم خان کو شدید زخمی کر دیا ۔ جسے فوری طورپر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 8 نومبر, 2021
بھارت کاکینیڈا سے سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کو دہشت گرد قرار دینے کامطالبہ
اوٹاوا08نومبر (کے ایم ایس) بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کینیڈا سے باضابطہ طور پر خالصتان کے قیام کیلئے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت کرنے پر سکھس فار جسٹس نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کامطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم نے رواں ہفتے اوٹاوا میں انہیں سکھوں کی تنظیم کے خلاف معلومات اور دستاویزات فراہم کرنے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے چار کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے
سرینگر 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بارہمولہ اور پلوامہ کے اضلاع سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے اصغر مجید لون، آصف گنائی اور فیضان گوجری کو بارہمولہ سے گرفتار کیا۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ایک بیان میں کہاہے کہ سی آر پی ایف …
تفصیل۔۔۔کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت
سرینگر 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ نے بھارتی تسلط سے آزادی کے مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہدا کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی چیئرمین جمیل احمد کی سربراہی میں پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اجلاس میں سرینگر کے شہید نوجوان تنزیل …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم پر بھارت کے خلاف کارروائی کرے: دیو یندر سنگھ
جموں 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اور جموں و کشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ دیو یندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کے لیے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا ہے۔ …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت اپنے7سالہ دور میں10لاکھ بھارتیوں کی خودکشی کی ذمہ دارہے: کانگریس
نئی دہلی 08 نومبر (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی نے کہاہے کہ نریندر مودی کی بی جے پی حکومت اپنے7 سالہ دور میں تقریباً 10 لاکھ بھارتیوں کی خودکشی کی ذمہ دار ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس پارٹی نے ”بھارت میں خودکشی اور حادثاتی اموات“ کے بارے میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2014سے2020 کے درمیان …
تفصیل۔۔۔بنگلورو: تبدیلی مذہب کا قانون مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا ہتھکنڈا ہے
بنگلورو 08 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے اترپردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات کے بعد ریاست کرناٹک میں بھی تبدیلی مذہب کا قانون لاگو کرنے کا عندیہ دے رہی ہے جس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راشٹریہ مسلم مورچہ کرناٹک کے صدر مفتی عزیر احمد نے کہا کہ تبدیلی مذہب کاقانون آئین کی دفعہ 19 کی خلاف ورزی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مولانا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز نے تین نوجوان گرفتارکرلئے
سرینگر 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوںاورتلاشی کارروائیوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران پلوامہ، اسلام آباد اور شوپیاں اضلاع سے تین نوجوان گرفتارکئے جن کی شناخت سرور احمد، حافظ احمد اور ساحل بشیر لون کے طورپر ہوئی ہے۔
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کاجیلوں میں نظر بند حریت رہنماوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش
سرینگر 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تہاڑ، آگرہ، جودھ پور، پنجاب اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظر بند حریت رہنماو¿ں کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مزاحمتی تحریک سے منسلک …
تفصیل۔۔۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ” جوناگڑھ“ قانونی طورپر پاکستان کا حصہ ہے : رپورٹ
اسلام آباد 08 نومبر (کے ایم ایس) بھارت نے1947 میںتقسیم برصغیر کے فوراً بعد کھلی جارحیت کرکے ایک مسلمان حکمران کی ریاست جوناگڑھ پر حملہ کرکے بزورطاقت اس پر قبضہ کرلیاتھا۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جونا گڑھ مسلم ریاستوں میں دوسری سب سے بڑی اور امیر ریاست تھی جو برطانوی ہندوستان کی 561 شاہی ریاستوں میں سے …
تفصیل۔۔۔