سرینگر 14 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں سرینگر میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے نواہ کدل میں پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی فورسز نے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 14 نومبر, 2021
سکھ وفد کی نریندر مودی سے ملاقات، کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے پرزور
نئی دہلی 14 نومبر (کے ایم ایس)سکھوں کے ایک وفد نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے اور ان پر پاکستان میں کرتارپور صاحب گوردوارہ کی یاترا کو یقینی بنانے کے لیے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب، دہلی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماو ں کے گیارہ رکنی …
تفصیل۔۔۔بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے، پیروان ولایت
سرینگر 14 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیروان ولایت کے سربراہ سبط شبیرقمی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر کے اپنی فورسز کو علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سبط شبیرقمی نے بارہمولہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔جاگیر کور کا مودی کے نام خط میں کرتار پور کوریڈور دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
امرتسر14 نومبر (کے ایم ایس)شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر کی صدر بی بی جاگیر کور نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر پاکستان میں واقع کرتار پور کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاگیر کور نے خط میں مطالبہ کیا کہ سنگت کے عقیدے سے وابستہ سری کرتارپور صاحب کی راہداری کو فوری طور پر کھولا جائے …
تفصیل۔۔۔تریپورہ: پولیس نے دو صحافیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی
تریپورہ بھارت14نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست ترریپورہ پولیس نے ریاست میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کی رپورٹنگ کرنے والی دو صحافیوں کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایف آئی آر کنچن داس کی طرف سے درج کی گئی شکایت پر درج کی گئی ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ Samriddhi K Sakunia اور Jha Swarnaaنامی دو خواتین صحافیوں نے پال بازار کے علاقے میں مسلمانوں …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کامولاناپیر شمس الدین کی وفات پراظہار تعزیت
سرینگر 14 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سرکردہ عالم دین اور تبلیغی جماعت کے بانی رکن الحاج مولاناپیر شمس الدین کی وفات پر اپنی اور اپنے نظر بند چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مرحوم …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر کا اسلامی تشخص، روایات ا ور ثقافت بھارت کے نشانے پر ہیں: پاسبان حریت
مظفرآباد14 نومبر (کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں و کشمیرنے کہاہے کہ غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور علاقے کا اسلامی تشخص، روایات ا ور ثقافت بھارت کے نشانے پر ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اسوقت تاریخ …
تفصیل۔۔۔دنیا بھارت کی ہندوتوا حکومت کو دہشت گرد تنظیم قراردے: مشال ملک
اسلام آباد 14 نومبر (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کی طرح بنیاد پرست اور فسطائی ہندوتوا حکومت کے خلاف بھی متحدہوکر سخت کارروائی کرے کیونکہ اس نے جنت نظیر وادی کشمیرکے عوام کی زندگی جہنم …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: راجوری میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
جموں 14 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں اتوار کے روز ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار این کے دیپک سنگھ نے ضلع راجوری میں اپنے یونٹ میں AK-47 رائفل سے اپنے آپ پر …
تفصیل۔۔۔جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پربھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے: دیویندر سنگھ
جموں 14 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنما اور سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک قابض کے سوا کچھ نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے روز اول سے اس کے غاصبانہ قبضے کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے جموں …
تفصیل۔۔۔