سرینگر 19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن ( پی اے جی ڈی )نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے نام خط میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں ملوث فوجیوں کو قانون کے مطابق سز ا یقینی بنائیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی اے جی ڈی نے خط میں لکھا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 19 نومبر, 2021
آغا سید حسن کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت
سرینگر 19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آج بڈگام میں جمعہ …
تفصیل۔۔۔کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کی مذمت
سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے حکام کی طرف سے ایک بار پھر سرینگر کی تاریخی مسجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کی مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انجمن اور کشمیر کے مسلمان یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جامع …
تفصیل۔۔۔سرینگر : شہیدشہریوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی
سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب احمد کی قیادت میں سرینگر کے علاقوں برزلہ اور راولپورہ میں شہید شہریوں الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر کے گھروں میں گیااور غمزدہ خاندانوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر مصعب نے لواحقین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجی ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بیگناہ کشمیریوں کو قتل کر رہے ہیں، دیویندر سنگھ
جموں 19 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کے لیے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بیگناہ کشمیریوں کو قتل کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ دیویندر …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد:مقبوضہ جموں وکشمیر میں شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد19 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار شہریوں کے حالیہ بہیمانہ قتل کے خلاف آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کیا تھا۔ …
تفصیل۔۔۔حریت فورم کا ایک اور شہید شہری کی میت اہلخانہ کو واپس کرنے کا مطالبہ
سری نگر19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے ضلع رام بن کے علاقے گول کے رہائشی عامر احمد ماگرے کی میت غمزدہ لواحقین کے حوالے کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں تیزی کی مذمت
سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جعلی مقابلوں میں شہریوں کے ماورائے عدالت قتل میں تیزی کی مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے 10 لاکھ سے زائد اہلکاروں کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں کو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: حیدر پورہ جعلی مقابلے کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حیدر پورہ جعلی مقابلے کے شہدا کی آج مقبوضہ علاقے کی کئی مساجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں پیر کی شام ایک جعلی مقابلے میں چار شہریوں کو شہید کیا تھا۔سرینگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر قصبوں کی متعدد …
تفصیل۔۔۔مظلوم کشمیری عوام کی طرف عالمی برادری کی بے حسی پراظہار افسوس
اسلام آباد 19 نومبر (کے ایم ایس)جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ کے وائس چیئرمین زاہد اشرف نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی طرف عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے …
تفصیل۔۔۔