سرینگر 16 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور سے دو بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو سوپور کی شالیمار کالونی میں ایک چیک پوسٹ پرگرفتار کیا ۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت آصف رشید وار اور الطاف حسین نجار کے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 16 نومبر, 2021
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: شاہ محمودقریشی
اسلام آباد 16 نومبر (کے ایم ایس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ جموں و کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
سرینگر16نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیرمیںکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ نہتے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا افسوسناک …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ڈاکٹر اورتین تاجرو ں کا بہیمانہ قتل
حریت رہنماﺅں کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت ،احتجاجی مظاہرے سرینگر16نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں سرینگر میں تین کشمیری تاجروں اور ایک ڈینٹل سرجن کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے شہر کے علاقے حیدر پورہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران سیمنٹ کے تاجر الطاف احمد بٹ، ڈینٹل سرجن …
تفصیل۔۔۔بھارت :پولیس حراست میں20 سال کے دوران 1888 اموات ،صرف 26 کو سزا ہوئی
اتر پردیش 16نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے کاس گنج میں ایک نہتے شہری الطاف کی موت نے ایک بار پھربھارتی پولیس کی حراست میں ہونے والی ا موات پر بحث چھیڑ دی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 20 سال میں بھارت میں 1888 افراد پولیس حراست میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ صرف 26 پولیس اہلکار وں کوقصور وار …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں چار نہتے کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ
مظفرآباد16نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار نہتے کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج مظفر آباد میں پاسبان حریت جموںوکشمیرکے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف اور آزادی اورشہیدہونے والے کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے …
تفصیل۔۔۔محبوبہ مفتی کی طرف سے شہریوں کے انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کی شدید مذمت
سرینگر16نومبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا …
تفصیل۔۔۔4دن سے لاپتہ کشمیری نوجوان کی لاش کپواڑہ سے برآمد
سرینگر16نومبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ایک 27سالہ نوجوان آج کپواڑہ کے علاقے چوکی بل میں مردہ حالت میں پایا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلال احمد پائر نامی نوجوان کی لاش در محلہ چوکی بل کے قریب کہمل نالے کے قریب سے ملی ہے ۔بلال 12نومبر سے لاپتہ تھا۔
تفصیل۔۔۔یوسف نقاش کی طرف سے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
سرینگر16نومبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نظربندوں کو جیلوں میں تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف …
تفصیل۔۔۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے کشمیری تاجروں اور ڈاکٹر کے قتل کی شدید مذمت
سرینگر16نومبر (کے ایم ایس )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حیدر پورہ سرینگر میں تین کشمیری تاجروں اور ایک ڈاکٹرکے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے انسانی …
تفصیل۔۔۔