سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری شہریوں شہید الطاف احمد بٹ اورشہید ڈاکٹر مدثر گل کے اہلخانہ نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں مشعل بردار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پریس انکلیو سرینگرمیں مظاہرین جنہوں نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھی تھیں فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے الطاف بٹ، ڈاکٹر مدثر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 17 نومبر, 2021
شہید شہریوں کی جبری تدفین انسانیت کے خلاف جرم ہے، عمر عبداللہ
سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حیدر پورہ سرینگر میں جعلی مقابلے کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ڈاکٹر مدثر گل اور کشمیری تاجرالطا ف احمد کی جبری تدفین کو انسانیت کے خلاف جرم قراردیتے ہوئے شہداء کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 5 اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج ضلع کولگام میں5 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں پومبائی اورگوپالپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ …
تفصیل۔۔۔بھارت25نومبر کو چوتھی اسکارپین کلاس آبدوز بحری بیڑے میں شامل کرے گا
نئی دلی 17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے بحریہ میں چوتھی اسکارپین کلاس آبدوز ”ویلا” شامل کررہاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروجیکٹ75پروگرام کی یہ چوتھی آبدوز 9نومبر کو بھارتی بحریہ کے حوالے کی گئی تھی جسے 25نومبر کوبحری بیڑے میں شامل کیاجارہا ہے ۔اس پروجیکٹ کی تین آبدوزیں پہلے ہی ہندوستانی بحریہ میں شامل کی جاچکی ہیں۔پروجیکٹ کے تحت اسکارپین ڈیزائن کی6 آبدوزیں فرانسیسی کمپنی …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجی بیگناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوںمیں شہید کر رہے ہیں، رپورٹ
اسلام آباد17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے بیگناہ کشمیریوںکو جعلی مقابلوںمیں بے رحمانہ طریقے سے شہید کیے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوںکی طرف سے مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات اور جعلی مقابلے روز کا معمول …
تفصیل۔۔۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے چار بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت
سرینگر17 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حیدر پورہ سرینگر میں چار بے گناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طورپر نظربند شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان سرینگر میں جاری ایک …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا بھارت مخالف مظاہرہ
اسلام آباد17 نومبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف اسلا م آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں بھارت ریاستی دہشت کی شدید مذمت کرتے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: لوگوں سے شہید شہریوں کی جمعہ کو غائبانہ نماز جناز ہ ادا کرنے کی اپیل
سرینگر17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے چار شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں اور اس بہیمانہ واقعے کے خلاف جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد پر امن مظاہرے کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …
تفصیل۔۔۔سرینگر : شہریوں کے قتل کے خلاف مظاہرہ
سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ نے آج مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور اپنے پیاروںکی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہید شہریوں ڈاکٹر مدثر گل اور الطاف احمد کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے سری نگر …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجی جرنیل اپنے سفید جھوٹ سے کشمیری عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے: کل جماعتی حریت کانفرنس
سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے حریت پسند کشمیری عوام کے درمیان انتشار اور اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنرل بپن راوت نے حال ہی …
تفصیل۔۔۔