سرینگر 11 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے علاقے میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے مذموم ایجنڈے پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اپنے تازہ ترین اقدام میں وادی کشمیر میں 19 مقامات کی نشاندہی کی …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: دسمبر 2021
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے ، مسرور عباس
سرینگر 11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اوراتحاد المسلمین کے صدرمسرور عباس انصاری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے اور اس نے مظلوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسرور عباس انصاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کا جہنم نماجیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
سرینگر 11 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔بھارتی ”سی ڈی ایس“ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت بھارتی فوج کی خامیوں کو ظاہر کرتی ہے
اسلام آباد 11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف(سی ڈی ایس) بپن راوت کی بدھ کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت نے نہ صرف بھارتی فوج کے نظم و ضبط اور جنگی تیاریوں کی کمی کا پول کھول دیاہے بلکہ اس نے بھارت کی فوجی جدیدیت کو بھی زبردست دھچکا پہنچایا۔ کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ …
تفصیل۔۔۔بھارت :ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی
نئی دہلی11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کتھر نے کھلی جگہوںپر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کھلی جگہوں پر نماز کے لیے دیے گئے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اب عوامی مقامات پر …
تفصیل۔۔۔بہار : ہندوتوا ہجوم نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا
پٹنہ بھارت 11دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ہندو تو ہجوم نے ایک مسلمان شخص کو مویشی چوری کرنے کا الزام لگا کر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 52سالہ محمد صدیقی کو بدھ کے روز ضلع کے گاو¿ں بھوانی پور میں ایک ہجوم نے مویشی چوری کرنے کے الزام میں قتل کر دیا۔ اس بہیمانہ حملے کی ویڈیو جمعہ کوسوشل میڈیا پر وائرل …
تفصیل۔۔۔حکام حیدرپورہ جعلی مقابلے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کیلئے اقدامات کریں، تاریگامی
جموں11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مطالبہ کیا ہے حکام کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے اور حیدر پورہ جعلی مقابلے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کے لیے اقدامات کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:ہائیکورٹ نے چار افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی
سرینگر11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے چار افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائیکوٹ کے دو الگ الگ بنچوں نے مدثر احمد بٹ، یاسر مجید میر ، بشیر احمد بیگ اور ہلال احمد ڈار کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام …
تفصیل۔۔۔فرقہ پرست عناصر نے جموں وکشمیر کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، فاروق عبداللہ
جموں11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ 370اور35اے کی دفعات کی بحالی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے والوں کو مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں خطے کے ضلع ادھمپور …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پوسٹر چسپاں
جموں 10 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر آج جموں ریجن کے ضلع پونچھ میں پوسٹر چسپاں کئے گئے جن میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر جموں وکشمیر لبریشن الائنس نے چسپاں کئے ہیں جن پر انسانی حقوق …
تفصیل۔۔۔