بھارتی فوجیوں نے مزید چارکشمیری نوجوان شہید کر دیے سرینگر19جون (کے ایم ایس)آج جب دنیا بھر میں والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں والدین سفاک بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے،تلاشی کارروائیوں اور حراست کے دوران اپنے بیٹوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جون …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: جون 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے کولگام میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر19 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے ڈی ایچ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
تفصیل۔۔۔بھارت تنازعہ کشمیر پراپنی ہٹ دھرمی ترک کرے: کل جماعتی حریت کانفرنس
حریت رہنمائوں کاڈاکٹر قاضی نثار کوان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے …
تفصیل۔۔۔لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پرسکھوں کی احتجاجی ریلی
لندن 19جون (کے ایم ایس) جون 1984میں دربارصاحب امرتسر(گولڈن ٹیمپل) پر بھارتی فوج کے حملے کو 38سال مکمل ہونے کے سلسلے میں سکھ برادری سے وابستہ افرادلندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر احتجاجی ریلی نکال رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دنیا بھر میں خاص طور پر برطانیہ ، یورپ اور شمالی امریکہ میں رہنے والے سکھوں میںبھارت کے آمرانہ اور ظالمانہ رویے کا مقابلہ کرنے کا نیا جوش وجذبہ …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں معروف تاجر کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ
سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے تحقیقاتی ادارے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)نے اتوار کو سرینگر میں ایک معروف تاجر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی کے اہلکاروں نے شوکت چوہدری کے گھر پر جو ”ہیٹرک فوڈ انڈسٹریز” کے مالک ہیں ،چھاپہ …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا
سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے کپواڑہ میں تین نوجوان گرفتار کرلئے
سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اتوار کو ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے کرالہ گنڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت ناظم احمد بٹ ، سراج الدین خان اور عادل گل کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس نے نوجوانوں کی …
تفصیل۔۔۔زرعی قوانین کی طرح مودی کو اگنی پتھ سکیم بھی واپس لینا پڑے گی: راہل گاندھی
نئی دہلی 19جون(کے ایم ایس)کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کو زرعی قوانین کو واپس لینا پڑا تھا اسی طرح انہیں نوجوانوں کے مطالبے کو ماننا پڑے گا اور اگنی پتھ دفاعی بھرتی اسکیم کو واپس لینا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت مسلسل آٹھ سال سے ”جے جوان ، جے کسان”کے اقدار کی …
تفصیل۔۔۔محبوبہ مفتی کی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی بندش پر مودی حکومت کی مذمت
سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے فلاح عام ٹرسٹ(ایف اے ٹی)کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں پر پابندی کشمیریوں کے مستقبل کو سبوتاژ کرنے کے لیے مودی حکومت کے مظالم کی ایک اور تصویرہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا …
تفصیل۔۔۔اگنی پتھ سکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے کتنے مظاہرین کے گھر مسمار کئے جائیں گے: اسدالدین اویسی
نئی دہلی 19جون(کے ایم ایس)بھارتی شہرحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے فوجی بھرتی کی نئی سکیم”اگنی پتھ”کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اب کتنے مظاہرین کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے یہ بیان ان لوگوں کے خلاف کارروائی کے پس …
تفصیل۔۔۔