Monthly Archives: جنوری 2023

آر ایس ایس مقبوضہ کشمیرمیں وقف بورڈ کے ذریعے اپنا ہندوتوا ایجنڈ ا مسلط کر رہی ہے

آر ایس ایس مقبوضہ کشمیرمیں وقف بورڈ کے ذریعے اپنا ہندوتوا ایجنڈ ا مسلط کر رہی ہے

سرینگر31 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد وقف بورڈکے ذریعے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے ۔ وقف بورڈ نے لائوڈ اسپیکروں کے استعمال سے متعلق تازہ ہدایات جاری کی ہیں ۔ وقف بورڈ کی ان ہدایات کے بعد مقبوضہ علاقے کی مساجد، مزاروں اور خانقاہوں میں وعظ اور خطبوں کی …

تفصیل۔۔۔

مسلمان مشرق وسطیٰ سے آئے تھے

مسلمان مشرق وسطیٰ سے آئے تھے

بھارتی وزارت نے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش میں مسلمانوں کو نظرانداز کر دیا نئی دلی 31 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے قرون وسطیٰ کے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش کا افتتاح کیاہے تاہم نمائش میں کوئی بھی مسلم شاہی خاندان کو شامل نہیں کیاگیا ہے ۔ بھارتی وزارت تعلیم کے تحت ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے نمائش کا …

تفصیل۔۔۔

سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفترکو ضبط کرنے کی شدید مذمت

سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفترکو ضبط کرنے کی شدید مذمت

اسلام آباد 31 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیرشاخ کے رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ایک نام نہاد عدالتی حکم پرسرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی دفترکو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے رہنمائوں غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، سید طاہر مسعود، شیخ محمد یعقوب، نثار مرزا، ایڈوکیٹ …

تفصیل۔۔۔

آزاد جموں و کشمیر:یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

آزاد جموں و کشمیر:یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

مظفرباد31جنوری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر میں 5 فروری کوبھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے” یوم یکجہتی کشمیر ”منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی بھر پور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جسے گزشتہ 76سال سے بھارت نے سلب کر رکھا …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:بارشوں اور برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر،بجلی کی فراہمی معطل

مقبوضہ کشمیر:بارشوں اور برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر،بجلی کی فراہمی معطل

سرینگر31 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شدید برفباری کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شمالی کشمیر کے کئی دوردرازعلاقوں بشمول ٹنگڈار ، کیرن،مژھل اور گریز کا شدید برف باری کے باعث ضلعی ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہو گیاہے۔سرینگر اور میدانی علاقوں میں تاہم ہلکی برفباری …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت کشمیریوں کی املاک توضبط کرسکتی ہے تاہم وہ انکے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتی ، شبیر شاہ

مودی حکومت کشمیریوں کی املاک توضبط کرسکتی ہے تاہم وہ انکے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتی ، شبیر شاہ

سرینگر31 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں حریت کانفرنس کے دفتر کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام …

تفصیل۔۔۔

ہریانہ:ہندوتوا گائورکشکوں نے ایک مسلم نوجوان کوقتل کر دیا

ہریانہ:ہندوتوا گائورکشکوں نے ایک مسلم نوجوان کوقتل کر دیا

نئی دلی 31 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات کے رہائشی 22سالہ مسلم نوجوان وارث کو ہندوتوا گروپ بجرنگ دل گائو رکھشا دل کے غنڈوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے ۔ نوجوان کے اہلخانہ نے دعویٰ کیاہے کہ ضلع کے گائوں حسین پور کا رہائشی وارث جو پیشہ کے لحاظ سے ایک کار مکینک تھاجسے ہندوتوا گروپ بجرنگ دل گائو رکھشا دل …

تفصیل۔۔۔

سالویشن موومنٹ اور کارروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے وفد کی مولانا مسرور انصاری سے ملاقات

سالویشن موومنٹ اور کارروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے وفد کی مولانا مسرور انصاری سے ملاقات

سرینگر 30جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کشمیر سالویشن موومنٹ اور کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے ایک اعلی سطح کے وفد نے مفتی مدثر احمد قادری اشرفی کی قیادت میں آج وفد نے حریت رہنماء اور اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا مسرور عباس انصاری سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفد نے مقبوضہ علاقے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ …

تفصیل۔۔۔

کل لداخ میں بڑی عوامی ریلی نکالی جائیگی

کل لداخ میں بڑی عوامی ریلی نکالی جائیگی

سرینگر 30جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے زیر اہتمام کل ایک بڑی عوامی ریلی نکالی جائیگی ۔ لداخ کے عوام ملازمتوں اور اپنی اراضی کے لیے آئینی تحفظات کے مطالبے کے حق میں کل ریلی نکالیں گے ۔لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے مطابق قابض انتظامیہ لداخ خطے کے عوام کی شناخت …

تفصیل۔۔۔

امریکہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کریں، بیرسٹرسلطان

امریکہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کریں، بیرسٹرسلطان

نیویارک30جنوری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جاری مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک تقریب سے خطاب …

تفصیل۔۔۔