سرینگر 19 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی باشندوں نے علاقے میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری امن پسند لوگ ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بدنام نہ کریں اور شہریوں کاقتل بند کریں۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 19 اکتوبر, 2021
مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آزادی صحافت کو دبانے پر اظہار تشویش
اقوام متحدہ 19 اکتوبر (کے ایم ایس) انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک ماہرآئرین خان نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آزادی صحافت کو دبانے اور صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی ادارے کا انسانی حقوق کا دفترمقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر باقاعدگی کے ساتھ بیان جاری کرتا رہتاہے۔ ایک پاکستانی صحافی کے سوال …
تفصیل۔۔۔بھارت میں پولیس اورہندوانتہاپسندوں کا عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پر حملہ، متعدد افرادکو زخمی
نئی دہلی 19 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس اور ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پر حملہ کرکے متعدد افرادکو زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلمانوں نے مدھیہ پردیش کے قصبے دھرمیں آج پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر پرامن جلوس نکالا۔ہندو انتہا پسندوں نے جلوس کو سڑکوں سے گزرنے سے روک دیا۔ …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ اپنی ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے ، کل جماعتی حریت کانفرنس
22کشمیری نظربندبھارت کی آگرہ جیل منتقل سرینگر19اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام ، جبری گرفتاریوں اور ان پر ظلم و تشدد کا خودجائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیم مقبوضہ علاقے میں بھیجے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کے دو اورفوج کے ایک اہلکار کی خودکشی
جموں 19 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور پولیس کے دو اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک اہلکار بلال احمد نے سرینگر کے علاقے پازال پورہ شالیمار میں خود کو پھانسی لگاکرخودکشی کر لی۔ ضلع ادھم پورکی پولیس لائنز میں ایک اور پولیس اہلکار مول راج کی …
تفصیل۔۔۔صحافتی تنظیموں کا کشمیری صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
سرینگر 19 اکتوبر (کے ایم ایس) صحافیوں کی عالمی تنظیموں نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کو دھمکانے اورہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتارکئے گئے تمام کشمیری صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) اور اس سے منسلک صحافیوں کی بھارتی تنظیموں انڈین جرنلسٹس یونین (IJU) اور نیشنل یونین آف جرنلسٹس-انڈیا (NUJ-I) نے ایک مشترکہ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں 4 دلت خواتین کی عصمت دری ، 2دلت افرادکا قتل روز کا معمول بن گیا ہے:
اسلام آباد 19 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میں دلت مسلسل خوف کے زیر سایہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ اونچی ذات کے ہندو سرعام ان کی تذلیل کرتے ،انہیںتشدد کا نشانہ بناتے اور ان کی خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت میں8کروڑ دلت خواتین کے لیے عصمت دری اور …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کشمیریوں کے قتل عام اور جبری گرفتاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے
سرینگر19اکتوبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی قابض فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں تیزی اور مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں نام نہاد سیکورٹی کے نام پرتوہین آمیز تلاشیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی …
تفصیل۔۔۔دوبھارتی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مقبوضہ کشمیر سے برآمد
جموں19اکتوبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے دو اہلکاروں کی لاشیں دو الگ الگ اضلاع سے ملی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کی لاش ضلع رام بن کے علاقے بوم چندر کوٹ میں واقع 84سی آر پی ایف بٹالین کیمپ سے ملی ہے جسے گولی مار …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مزید دو صحافی گرفتارکرلئے
سرینگر 19 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے مزید دو فوٹو جرنلسٹوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے سوپور قصبے کے علاقے انتو حمام میں گھر پر چھاپے کے دوران ایک فوٹو جرنلسٹ جنید شفیق پیر کو گرفتار کیا۔ سوپور میڈیا ایسوسی ایشن کے ترجمان منیب الحق نے بتایا کہ جنید …
تفصیل۔۔۔