سرینگر 26 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں طلباءکے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات کے اندراج پر مودی حکومت کی مذمت کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی کا یہ بیان ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرمقبوضہ جموںوکشمیر میں جشن منانے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 26 اکتوبر, 2021
بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرجشن منانے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا: بی جے پی
جموں 26 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا نے کہاہے کہ ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرجشن منانے والوں کوجیل بھیج دیا جائے گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رویندر رینا نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جیت پر خوشی منانے کوملک کے …
تفصیل۔۔۔شہریار آفریدی کا مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد 26 اکتوبر (کے ایم ایس) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری ررکھی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہریار خان آفریدی نے آج (منگل کو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر میں نسل کشی اور آبادی کے تناسب میں …
تفصیل۔۔۔یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان یوم سیاہ کے موقع پر ایک دستاویزی نغمہ جاری کررہی ہے
اسلام آباد 26 اکتوبر (کے ایم ایس)یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان وزارت خارجہ کے تعاون سے ایک دستاویزی نغمہ جاری کرنے جا رہی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ نغمہ ”ہاںمیں کشمیر ہوں“ 27 اکتوبر 2021 کو یوم سیاہ کے موقع پرجاری کیا جائے گا۔یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے صدر عبید …
تفصیل۔۔۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر بھارت 80لاکھ کشمیریوں کے خلاف مقدمہ چلائے سرینگر 26 اکتوبر (کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی طورپر اور ان کی امنگوں کے برعکس قبضہ کر رکھا ہے۔ …
تفصیل۔۔۔جشن منانے پر بھارت 80 لاکھ کشمیریوں کے خلاف مقدمہ چلائے: کل جماعتی حریت کانفرنس
سرینگر 26 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دبئی میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی ریاستوں میں کام کرنے والے کشمیری مزدوروں ،طلباءاور تاجروں پر قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
سرینگر26اکتوبر (کے ایم ایس )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت فورم کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں سے کل27اکتوبر کوکنٹرول لائن کے دونوں …
تفصیل۔۔۔کشمیری کل 27اکتوبرکو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے
سرینگر26اکتوبر( کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے جسکا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے کشمیریوںکی خواہشات کے برخلاف جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور انہیں ان کاناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت نے 27اکتوبر1947ء کو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں، کشمیریوں سے کل ہڑتال کرنے کی اپیل
سرینگر26اکتوبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج ایک بار پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں سے کل 27اکتوبر کواپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر تحریک آزادی، کشمیر لبریشن الائنس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے چسپاں کئے گئے …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے 4کشمیریوں کو گرفتار کر لیا
این آئی اے کی طرف سے4کشمیریوں کو 10سال قید کی سزا نئی دلی26اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارتی فورسز نے نیپال اور بھارت میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ کے رہائشی تین کشمیری نوجوانوں محمد نور، محمد راشد اور یاسر عرفات کو نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو سے گرفتار کیا گیاہے وہ سعودی عرب جانے کے لیے نیپال میں تھے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی …
تفصیل۔۔۔