سرینگر20 اکتوبر (کے ایم ایس) ؓبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج شام ضلع کولگام میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیے جس سے آج شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 20 اکتوبر, 2021
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
کشمیر بارے بھارت کی سوچ غیر حقیقت پسندانہ ہے ، حریت کانفرنس سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ڈرگڈ (Draged)میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بیگناہ شہریوں اور غیر مقافی افرادکے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش
سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور نیشنل فرنٹ نے مقبوضہ علاقے میں بیگناہ شہریو ں اور غیر مقامی لوگوں کے مسلسل قتل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی ایک گہری سازش قرار دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈ م پارٹی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ …
تفصیل۔۔۔کشمیر بارے بھارت کی سوچ غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پرمبنی ہے ، حریت کانفرنس
سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی سوچ کو غیر حقیقت پسندانہ اور روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر جیسے سیاسی مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس سے بڑے پیمانے پر خونریزی اور تباہی کا خطرہ ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری …
تفصیل۔۔۔میرواعظ عمر فاروق دوبارہ پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹرنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر دنیا بھرکی پانچ سوبااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اردن کے رائل اسلامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹرنے مسلسل آٹھویں مرتبہ میر واعظ فاروق کو دنیا کے 500بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا …
تفصیل۔۔۔بھارت اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے
اسلام آباد 20اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارت کئی محاذوں پر پاکستان کے خلاف مسلسل ہائبرڈ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کو ایک ناکام ریاست ، دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کے سرپرست کے …
تفصیل۔۔۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے وادی کشمیر میں چھاپے
سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی فوجیوں اورپیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ وادی کشمیر کے متعدد علاقوں پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے کے حکام نے بھارتی فوج ، پیراملٹری فورس ، پولیس ، ملٹری انٹیلی جنس ، انٹیلی جنس بیورو، ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ”را” اور …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج کی پونچھ اور راجوری میں کارروائیاں مسلسل 10ویں روز بھی جاری
سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں بدھ کو مسلسل 10ویں روز بھی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا اور انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ۔ فوجیوں نے لائوڈ اسپیکروں کے …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں میں دو اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ڈرگڈمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ: پاکستان کادوران حراست لاپتہ کشمیریوں کو امدادی رقم کی فراہمی کا مطالبہ
اقوام متحدہ20اکتوبر (کے ایم ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جبری گمشدگیوں کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کی امدادی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989میں کشمیری عوام کی طرف سے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد میں تیزی کے بعد سے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ہزاروں کشمیریوں …
تفصیل۔۔۔