سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس نے ضلع کے علاقے کھرچک کریری میں ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلزار احمد ملہ نامی ایک نوجوان کو گرفتارکیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان عسکریت پسندوں کے لئے کام …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 15 اکتوبر, 2021
جموں و کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پریس کونسل آف انڈیاکو کشمیری صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جمعہ کو پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے ملاقات کی اور اسے علاقے میں گزشتہ دوسال سے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صحافی تنظیم نے پی سی آئی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کردیے
سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج سرینگر اور پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے …
تفصیل۔۔۔جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پرمسلسل پابندی کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرے
سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو ایک بار پھر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ جیسے اہم فریضے سے روکنے پر لوگوں نے قابض حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح سویرے سے ہی جامع مسجد سمیت پورے …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
جامع مسجد سرینگر میں ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی سرینگر15اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادی کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک …
تفصیل۔۔۔آغا حسن کی طرف سے قندہار میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت
سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے شہر قندہار میں ایک مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل بھارتی فورسز کا معمول بن چکا ہے، صمد انقلابی
سرینگر15اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسزمقبوضہ علاقے میں بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں بے رحمی سے شہید کر رہی ہیں اور ماورائے عدالت قتل بھارتی فورسز کا معمول بن چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا …
تفصیل۔۔۔دنیا تنازعہ کشمیر کا فوری اور پائیدار حل تلاش کرے: کلیئر بڈویل
اسلام آباد 15 اکتوبر (کے ایم ایس) برطانوی ماہر تعلیم، امن کی سفیر اور”Let Kashmir Decide“مہم کی بانی Claire Bidwell نے دنیاپر زوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کا فوری اور پائیدار حل تلاش کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلیئر بڈویل نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ” انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ“ (INSPAD) اور نیوز ایجنسی کشمیر نیوز نیٹ ورک (KNN) کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر : قابض انتظامیہ نے لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادانہیں کرنے دی
سرینگر15اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے لوگوں کو ایک بار پھر سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے تاریخی جامع مسجد کے ارد گرد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی جاری رکھی اور لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں …
تفصیل۔۔۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں، ماس موومنٹ
سرینگر 15اکتوبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ماس موومنٹ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری ااطلاعات شبیر …
تفصیل۔۔۔