سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ وکشمیر جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کی شام کوضلع سرینگر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 21 اکتوبر, 2021
مقبوضہ کشمیر : انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام سیر النبی ۖ کانفرنس کا انعقاد
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیراہتمام عید میلاد النبیۖکی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت النبی ۖکانفرنس منعقد کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیرت کانفرنس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں رواں سال ستمبر میںبے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے جو کہ بڑھ کر 21.6فیصد تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ دو برس کے دوران سب سے زیادہ ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی میں قائم بزنس انفارمیشن کمپنی سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے ایک سروے میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ وکشمیر پر بھارتی قبضہ جدید دور کی نوآبادیات کا بدترین مظہر ہے ، منیر اکرم کا جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی سے خطاب
اقوام متحدہ21اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی نوآبادیات کے خاتمہ بارے میںکمیٹی اور سلامتی کونسل سے جموں و کشمیر پر بھارتی نوآبادیات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے استعمال کے قابل بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی نوآبادیات کے خاتمہ کے بارے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:انسانی حقوق کے علمبردار احسن اونتو پر بھارتی فورسز کے تشدد کی مذمت
اسلام آباد21 اکتوبر (کے ایم ایس) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی اور پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیراحمد غزالی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کے علمبردار محمد احسن اونتو پر تشدد کی مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : 9کشمیری کالے قانون کے تحت جموں کی جیلوں میں منتقل
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیان میں کم سے کم نو کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموں کی پونچھ ، راجوری اور کٹھوعہ جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیاں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق …
تفصیل۔۔۔جنیاتی طورپر تبدیل شدہ چاول کی یورپی یونین کو برآمد ، پکڑے جانے پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا
برسلز21اکتوبر (کے ایم ایس ) یورپی یونین کو برآمد کئے گئے 500ٹن ملاوٹ شدہ (جینیاتی طورپرتبدیل شدہ )چاولوں کی کھیپ پکڑنے جانے پر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یونین نے چاول میں غیر قانونی اجزا کی نشاندہی کے بعد بھارت سے درآمد کئے گئے یہ چاول مختلف ممالک سے واپس منگوا لئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے درآمد کئے گئے چاول کے آٹے …
تفصیل۔۔۔”بی جے پی“ کی پالیسیوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ، محبوبہ مفتی
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالیسیوںنے مقبوضہ علاقے کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کے ردعمل میں کہی جن میں بھارتی فورسز اہلکاروں کو سرینگر کے لالچوک اور دیگر تجارتی علاقوں میں …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں پیراملٹر ی”سی آر پی ایف“ کی مزید 25کمپنیاں تعینات کرے گا
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت نے غیر قانونی طورپراپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مزیدفورسز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں فوری طور پر پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی مزید 25کمپنیاں بھیجی جائیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ جموں و کشمیر …
تفصیل۔۔۔مدھیہ پردیش :بھارتی ائر فورس کا طیارہ گر کر تباہ
گوالیار بھارت21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی ائر فورس( ائی اے ایف) کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی اے ایف کے میراج 2000 طیارے کو تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں گر کر تباہ ہوا۔پائلٹ بحفاظت طیارے سے باہر آنے میں کامیاب رہا۔ آئی اے ایف نے …
تفصیل۔۔۔