ڈھاکہ 18 اکتوبر (کے ایم ایس) بنگلہ دیش میں ہندوئوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کے روزبنگلہ دیش میں اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مشرقی ضلع Cumillaمیں ہند و تہوار درگاہ پوجا کے دوران قرآن پاک کی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 18 اکتوبر, 2021
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کیخلاف جرائم کی مذمت
اسلام آباد18اکتوبر(کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے جعلی مقابلوں،مسلسل فوجی محاصرے ،گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں،کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل ماورائے عدالت قتل …
تفصیل۔۔۔بھارت میں دلت خواتین کو آبروریزی اور بھوک کے خطرات کا سامنا ہے، سروے
اسلام آباد18اکتوبر(کے ایم ایس) بھار ت کے انتہائی پسماندہ طبقے دلت کو انتہائی سنگین نوعیت کے انسانی حقوق بحران کا سامنا ہے جبکہ ان کی خواتین عصمت دری اور بھوک کا شکار ہیں۔ بھارت کے ذات پات کے پیچیدہ نظام میں دلتوںکا شمار سب نچلی ذات میں ہوتاہے جنہیں صرف کچی آبادیوں میں رہنے کی اجازت ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تھامسن رائٹرز فانڈیشن نے 2018میں خواتین کے مسائل پر 550ماہرین …
تفصیل۔۔۔برمنگھم میں کشمیریوں کا بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
برمنگھم 18 اکتوبر (کے ایم ایس) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر بھارت مخالف اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں ایک مظاہرہ کیاگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں سینکڑوں کشمیریوں ، پاکستانیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے اس موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیااور "کشمیر میں قتل عام بند کرو، "ہم آزادی چاہتے ہیں اور بھارتی …
تفصیل۔۔۔میر واعظ عمر فاروق کی مسلمانوں کونبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارک باد
سرینگر 18 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گھر میں غیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے جو انجمن اوقاف جامع مسجد کے سربراہ بھی ہیں پیغمبر آخر الزمان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر دنیا بھر خصوصا جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ …
تفصیل۔۔۔وادی کشمیرمیں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل
سرینگر 18 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروسز پیر کے روز سرینگر ، کولگام اور پلوامہ کے علاقوں آنچار ، عیدگاہ ، قمرواری ، صورہ ، ایم آر گنج ، نوہٹہ ، صفا کدل واہپوہ ،کیموہ اور لیتل میں …
تفصیل۔۔۔بھارت بوکھلاہٹ میں پورے مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں کو قتل کر رہا ہے،حریت کانفرنس
سرینگر 18 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام پر مکمل طورپرہندو انتظامیہ مسلط کرنے کیلئے فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمان ملازمین کو جبری طورپر برطرف کرنے کی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں تحریک آزادی کے …
تفصیل۔۔۔سمیوکت کسان مورچہ کی ‘ریل روکو’ تحریک کی وجہ سے بھارت میں 293ٹرینیں متاثر
نئی دلی 18 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں آٹھ کسانوں کے قتل کے سلسلے میں بھارت کے وزیرمملکت برائے داخلہ اجے مشراکی برطرفی اور گرفتاری کے مطالبے کے حق میں آج بھارت ریل روکو تحریک کی وجہ سے293ٹرینیں معطل رہیں جبکہ شمالی ریلوے زون میں184مقامات پر ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سمیوکت کسان مورچہ کی اپیل …
تفصیل۔۔۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے: پاسبان حریت
مظفرآباد 18 اکتوبر (کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں وکشمیرنے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ قابض بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور رہائشی مکانات کو تباہ کررہی ہیں۔انہوں نے بھارتی حکومت کی …
تفصیل۔۔۔غیرکشمیریوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرسے واپس جانا شروع کردیا
سرینگر 18 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال خراب ہونے کے بعدغیر کشمیریوں نے علاقے سے واپس جانا شروع کردیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر مقامی لوگوں نے سرینگر سے جاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص …
تفصیل۔۔۔