تازہ ترین

Monthly Archives: مارچ 2022

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے ٹرک کی ٹکر سے دو شہری شہید

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے ٹرک کی ٹکر سے دو شہری شہید

سرینگر30مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ بلگام کے قریب سوپور بارہمولہ روڈ پر بھارتی فوج کے ٹرک کی ایک ٹریکٹر اور ایک موٹر سائیکل سے دانستہ ٹکر کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر: 1989سے اب تک 20صحافی قتل اورمتعدد زخمی ہوئے

سرینگر30مارچ (کے ایم ایس) بھارتی فوجیوں نے آج سرینگر کے علاقے رعناواری میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران کشمیری صحافی رئیس احمد بٹ سمیت دو نوجوانوں کو شہید کر دیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر صحافیوں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں پریس اور میڈیا سے وابستہ لوگ مشکل ترین حالات میں …

تفصیل۔۔۔

ممبئی:بی جے پی کا مساجد میں لائوڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی:بی جے پی کا مساجد میں لائوڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی 30مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں حکمران ہندو انتہاپسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی نے صوتی آلودگی کی آڑ میں مساجد میں لائوڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی ممبئی کے صدر اور رکن اسمبلی منگل پربھات لودھا کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفدنے ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے سے ملاقات کی اور مساجد میں لائوڈ اسپیکر کے ذریعے …

تفصیل۔۔۔

راہل گاندھی کی کسانوں سے فصلیں نہ خریدنے پر مودی اور ریاست تلنگانہ کی حکومتوں پر کڑی تنقید

نئی دلی30مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے کے رہنماء راہل گاندھی نے کسانوں سے ان کی زرعی پیداوارنہ خریدنے پرنریندر مودی اور ریاست تلنگانہ کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کسانوں پر سیاست کرنے کی بجائے ان کے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ مودی …

تفصیل۔۔۔

بھارتی حکام نے ممتازصحافی رعنا ایوب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

بھارتی حکام نے ممتازصحافی رعنا ایوب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

ممبئی 30مارچ (کے ایم ایس) بھارتی حکام نے ممتاز صحافی رعنا ایوب کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے ۔ ممتاز بھارتی صحافی کو امیگریشن حکام نے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ان کے خلاف جاری نوٹس کی وجہ سے ممبئی ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے روکا ۔ حکام کا کہنا تھا ای ڈی رانا ایوب سے ان کے خلاف درج منی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے ایک صحافی سمیت 2نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے ایک صحافی سمیت 2نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر30مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں ایک صحافی سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیری صحافی رئیس احمد بٹ اور ایک اور نوجوان کو شہر کے علاقے رعناواری میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ …

تفصیل۔۔۔

حجاب پر پابندی کے خلاف مکتب الزہرا کی طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

حجاب پر پابندی کے خلاف مکتب الزہرا کی طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے عقائد کی توہین ہے: آغاسید حسن سرینگر29مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکتب الزہرا کی طالبات نے حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میںسینکڑوں طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔حجاب پوش طالبات نے مذہبی معاملات میں …

تفصیل۔۔۔

بھارت کشمیری رہنمائوں کوجیلوں میں قید کرکے آزادی کو نہیں روک سکتا

سرینگر29مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارت آزادی کے لئے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے چھاپوں اور نظربندیوں سمیت ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارت پر واضح کیا کہ وہ کشمیری …

تفصیل۔۔۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا میرواعظ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا میرواعظ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

سرینگر29 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے پیش نظرانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت انجمن کے نائب صدر اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے کی جبکہ اجلاس میں انجمن اوقاف کے جملہ سرکردہ ارکان نے …

تفصیل۔۔۔

بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا

بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ کو کمزور کرنے کیلئے چھاپوں اور نظربندیوں سمیت تمام ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں واضح کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوںاور سیاسی قیادت کی سرگرمیوں …

تفصیل۔۔۔