اسلام آباد12نومبر ( کے ایم ایس) جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے قائد حریت سید علی گیلانی مرحوم کو نشان پاکستان سے نوازنے ، ان کے نام پر ایک یونیورسٹی کے قیام اور انکی سوانح حیات کو پاکستان کے تعلیمی نصاب میں شامل کرانے کیلئے سینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: نومبر 2021
عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، ماس موومنٹ، ایمپلائیز موومنٹ
سرینگر12 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ماس موومنٹ نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردارکرے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر ماس مومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔فیس بک نے بھارت میں مسلم مخالف مہم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، رپورٹ
اسلام آباد 12نومبر ( کے ایم ایس ) ایک امریکی ڈیٹا انجینئر،سائنسدان اور پروڈکٹ مینیجرفرانسس ہوگن کے انکشافات نے بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کو نظر انداز کرنے اور اس سلسلے میں اپنی پالیسیوں کو ایک منظم طریقے سے نافذ کرنے پر فیس بک کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانسس …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارت نے بارڈر سیکورٹی فورس کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا
نئی دہلی12 نومبر (کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکا مقصدکشمیریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقبوضہ علاقے کی پولیس کے علاوہ بی ایس ایف …
تفصیل۔۔۔امریکہ : بھارتی مزدوروں کے استحصال میں ملوث ہند و تنظیم کی مشکلات میں اضافہ
نیویارک 12نومبر ( کے ایم ایس )مریکہ میں بھارتی مزدوروں کے استحصال میں ملوث ایک سرکردہ ہندو تنظیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابقBochasanwasi Akshar Purushottam Swaminarayan Sanstha نامی تنظیم پر الزام ہے کہ اس نے بھارت سے آئے ہوئے سینکڑوں مزدوروںکو جن میں زیادہ تر دلت اور آدیواسی ہیںامریکہ میں موجود مندروں میں کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور کیا۔کہا جاتا ہے کہ …
تفصیل۔۔۔اترپردیش :جمعیت علمائے ہند کا مسلمان نوجوان کے زیر حراست قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
نئی دلی 12نومبر ( کے ایم ایس ) جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکامی پر اتر پردیش حکومت کی مذمت کرتے ہوئے ریاست کے ضلع کاس گنج میں ایک مسلمان نوجوان الطاف احمد کی زیر حراست موت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مولانا مدنی نے ایک بیان میں نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس …
تفصیل۔۔۔سرینگر: بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا
سرینگر12 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک کشمیر ی نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر11 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چھولگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی …
تفصیل۔۔۔اترپردیش :پولیس اسٹیشن میں مسلمان نوجوان کے قتل پر یوگی حکومت پر کڑی تنقید
بیٹے کو دوران حراست قتل کیاگیا،والد کا الزام لکھنو11 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج کے ایک پولیس اسٹیشن میں مردہ حالت میں پائے جانیوالے 22سالہ مسلمان نوجوان کے والد نےالزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو دوران حراست قتل کیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان الطاف کے والد چاہت میاں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ خود اپنے بیٹے کو …
تفصیل۔۔۔ہندوتوا کو داعش اور بوکوحرام جیسی دہشت گرد تنظیم قراردینے پر سلمان خورشید پر کڑی تنقید
نئی دلی11 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور کانگریس کے رہنماء سلمان خورشید کی طرف سے اپنی حالیہ تصنیف ‘سن رائز اوور ایودھیا’ میں ہندوتوا نظریہ کا موازنہ داعش اور بوکوحرام جیسی دہشت گرد تنظیموں سے کرنے سے بھارت میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدھ کوسلمان خورشید کی کتاب کی تقریب رونمائی کے 24گھنٹے کے اندر ہی دارلحکومت نئی دلی میں …
تفصیل۔۔۔