نئی دلی 29 اکتوبر (کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ کو ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت دے دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال دائر کی گئی اپنی ضمنی چارج شیٹ میں ڈاکٹر بلقیس شاہ کو …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: اکتوبر 2021
آزادی پسند کشمیری کارکن عبدالمجید ڈار مظفر آباد میں انتقال کر گئے
مظفر آباد 29 اکتوبر (کے ایم ایس) آزادی پسند کشمیری کارکن عبدالمجید ڈار المعرف اشفاق مظفر آباد میں انتقال کر گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 46 سالہ عبدالمجید ڈار جو طویل عرصے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے مظفرآباد کے ایک ہسپتال میں انتقا ل کر گئے ۔ انہوں نے جاری جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور بہت سی مشکلا ت کا سامنا کیا۔ ان کا …
تفصیل۔۔۔تری پورہ میں مسلمانوں کیخلاف پر تشدد واقعات پر راہل گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید
نئی دلی 29 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے ریاست تری پورہ میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات پرمودی حکومت پرکڑی تنقید کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں تری پورہ میں انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے کم سے کم 16مساجد ، مسلمانوں کے 12سے زائد گھروں اور دکانوں پرحملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے پر آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کا خیرمقدم
اسلام آباد 29 اکتوبر (کے ایم ایس) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے پر ان کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں …
تفصیل۔۔۔قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ اداکرنے سے روکنے کی مذمت
سرینگر 29 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کو نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ نے ایک بار پھر لوگوں کو جامع مسجد …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت
سرینگر 29 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دبئی میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے اور بھارت میں کشمیری طلباء اور نوجوانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی تازہ لہر کی مذمت کی ہے ۔ …
تفصیل۔۔۔آگرہ میں گرفتار کشمیری طالب علم کے اہلخانہ کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ
سرینگر 29 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بغاوت کے الزامات کے تحت بھارتی ریاست اترپردیش میں گرفتار ہونے والے ضلع بانڈی پورہ کے رہائشی کشمیری طالب علم کے اہل خانہ نے آج سرینگر میں اپنے بیٹے کی فوری رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئرنگ کے طالب علم شوکت احمد گنائی کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے …
تفصیل۔۔۔ہریانہ : ہندو انتہا پسندوں کا نمازجمعہ کی ادائیگی کے خلاف ہنگامہ
گڑگاوں ہریانہ 29 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ کے گڑگاوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے غنڈوںنے آج ایک مرتبہ پھر کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے خلاف ہنگامہ کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آج جیسے ہی جمعہ نماز کا وقت ہوا تو بجرنگ دل اور دیگر ہندو انتہا پسندوں تنظیموں کے غنڈوںنے نماز والے مقامات پر پہنچ کر ہنگامہ …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی بھارت میں مساجد ، مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت
اسلام آباد 29 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارتی ریاست تری پورہ میں انتہا پسند ہندوتوا جتھوں کی طرف سے مساجد اور مسلمانوں کے مکانات، دکانوں کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہیمانہ حملے گزشتہ ہفتے سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری مبینہ طور پر نہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر : تعلیمی اداروں، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری
سرینگر 29 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے اپنی ہندوتوا اور کشمیر مخالف پالیسی کے ایک حصے کے طور پر مقبوضہ علاقے میں تعلیمی اداروں، سڑکوں اور اہم عمارتوں کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ منظوری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت مقبوضہ علاقے کی انتظامی کونسل کے اجلاس …
تفصیل۔۔۔