Monthly Archives: جنوری 2023

عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے، شبیر شاہ

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے، شبیر شاہ

بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں سری نگر، 14 جنوری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی …

تفصیل۔۔۔

بھارت :آسام کی بی جے پی حکومت نے 300 خاندانوں کے گھروں کو جن میں زیادہ ترمسلمان ہیں، مسمار کردیا

بھارت :آسام کی بی جے پی حکومت نے 300 خاندانوں کے گھروں کو جن میں زیادہ ترمسلمان ہیں، مسمار کردیا

آسام14جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے انسداد تجاوزات کے نام پر بلڈوزر مہم جاری رکھتے ہوئے 300سے زائد خاندانوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کردیا ہے جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع لکھیم پور میں انتظامیہ نے منگل کے روز تقریبا 500ہیکٹر جنگلی اراضی کو خالی کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر بے دخلی کی مہم …

تفصیل۔۔۔

حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں : راجہ نجابت

حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں : راجہ نجابت

مظفرآباد14جنوری(کے ایم ایس) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے بنیادی حق ، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری نوجوان بنیادی اور فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ نوجوانوں کی آواز کو دنیا میں توجہ سے سنا جاتا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راجہ نجابت حسین نے مظفرآباد کے دورے کے …

تفصیل۔۔۔

راجوری میں وی ڈی جی اہلکار کی فائرنگ سے خوف و ہراس

راجوری میں وی ڈی جی اہلکار کی فائرنگ سے خوف و ہراس

جموں14جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع راجوری کے ایک گائوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈز جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے جانے جاتے تھے، کے ایک اہلکارنے بلااشتعال فائرنگ کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وی ڈی جی کے رکن یشپال نے جو ایک ہندوتوا تنظیم …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:محاصرے اور تلاشی کی کارروائی بدستور جاری

مقبوضہ کشمیر:محاصرے اور تلاشی کی کارروائی بدستور جاری

سرینگر14 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے راجوری، پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ، ریاسی، سانبہ اور جموں اضلاع کے مختلف قصبوں اور دیہات میں آج مسلسل 14ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجی گھر گھر تلاشی کے …

تفصیل۔۔۔

کشمیری بھارتی قبضے کیخلاف بیش بہاقربانیاں دے رہے ہیں، بشیر اندرابی، خواجہ فردوس

کشمیری بھارتی قبضے کیخلاف بیش بہاقربانیاں دے رہے ہیں، بشیر اندرابی، خواجہ فردوس

سرینگر 13جنوری ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے جسکے خلاف کشمیری بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت …

تفصیل۔۔۔

بھارت :جوشی مٹھ صرف بارہ دنوں میں5.4سنٹی میٹر تک دھنس گیا، اسرو رپورٹ

بھارت :جوشی مٹھ صرف بارہ دنوں میں5.4سنٹی میٹر تک دھنس گیا، اسرو رپورٹ

دہرا دون14جنوری(کے ایم ایس)بھارتی سپیس ریسرچ آرگنائیزیشن (اسرو) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاست اترا کھنڈ کے شہر جوشی مٹھ میں صرف 12دنوں کے اندر زمین 5.4سنٹی میٹرتک دھنس گئی ہے۔ اسرو کے نیشنل ریموٹ سنسنگ سنٹر (این آر ایس سیµ کی طرف سے جاری کی گئیں سٹیلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ 27دسمبر2022 تارواں برس 8جنوری کے درمیان زمین5.4سنٹی میٹر تک دھنس گئی ہے۔ رپورٹ …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی اپنے مخالفین کے خلاف سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے،عام آدمی پارٹی

بی جے پی اپنے مخالفین کے خلاف سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے،عام آدمی پارٹی

جموں 14 جنوری (کے ایم ایس) عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت حزب اخلاف کی جماعتوں کے خلاف سرکاری اداروں کا مسلسل غلط استعمال کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے رہنماو¿ں نے جموں کے علاقے تالاب تلو میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لیے …

تفصیل۔۔۔

مہاراشٹر:”اے ٹی ایس “نے کشمیری نوجوان کے خلاف فرد جرم دائر کردی

مہاراشٹر:”اے ٹی ایس “نے کشمیری نوجوان کے خلاف فرد جرم دائر کردی

بمبئی 14 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ایک کشمیری نوجوان کے خلاف جھوٹے مقدمے میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔ ”اے ٹی ایس “نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہائشی نوجوان رئیس احمد شیخ کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت میں 150 صفحات پر مشتمل فرد جرم …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر :انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ جموں وکشمیر :انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

جموں 14 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں خطے میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لوگوں نے جموں شہر کے علاقے لوئر روپ نگر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے اس موسم میں بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش نے معمولات …

تفصیل۔۔۔